آسٹریلوی صحافی کا بھارت کو کرارا جواب

پی ایس ایل فائیو کے میچ میں 1992 کے ورلڈ کپ کی پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی شرٹ میں ملبوس، یہ سچن کون ہے، ڈینس ڈوز کا سوال

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 26 فروری 2020 23:26

آسٹریلوی صحافی کا بھارت کو کرارا جواب
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 26 فروری 2020) :  آسٹریلوی صحافی کا بھارت کو کرارا جواب، پی ایس ایل فائیو کے میچ میں 1992 کے ورلڈ کپ کی پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی شرٹ میں ملبوس، یہ سچن کون ہے، ڈینس ڈوز کا سوال، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے آسٹریلیا کے صحافی ڈینس ڈوز نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پی ایس ایل فائیو کے ایک میچ میں بیٹھے ہوئے اور انھوں نے پاکستان کی 1992 کے ورلڈکپ کی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس شرٹ پر لکھوایا ہے، سچن کون ہے؟ ان کی اس تصویر پر شائقین نے بہت زیادہ دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ بھارت کو آگ لگانے کے لیے کافی ہے۔ انھوں نے اس تصویر پر ایک پیغام بھی لکھا جس میں انکا کہنا تھا کہ میں ’سو چن‘ غلط لکھا ہے۔
واضع رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ کیا تھا جس میں وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ خطاب کے دوران وہ بھارتی کھلاڑیوں کے نام غلط لیتے رہے تھے۔