عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آ کر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں ‘شاہد رفیق اعوان

جمعرات 27 فروری 2020 14:35

عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آ کر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں ‘شاہد ..
کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آ کر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں ،حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کریں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ(ن) یوکے شاہد رفیق اعوان نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں تمام تر بڑے منصوبے میاں نواز شریف کے ہی دور میں مکمل ہوئے ہیں جس سے آج پوری قوم بلاتفریق مستفید ہو رہی ہے۔

اپوزیشن میں ہونے کے باوجود عوام آج بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ طرح کھڑے ہیں۔ عوام آج بھی مسلم لیگ(ن) کے سنہرے دور کو یاد کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کیلئے رسک بن چکی ہے۔ معیشت ڈی ویلیو ہوتے ہوتے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ آئے روز مہنگائی اور بیروزگاری کے ڈرون بم گرائے جارہے ہیں۔