اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور ایس ڈی او آر کا قلعہ روہتاس میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 27 فروری 2020 17:38

اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور ایس ڈی او آر کا قلعہ روہتاس میں ناجائز تجاوزات ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد تجاوزات مہم کے سلسلہ میں گزشتہ روز قلعہ روہتاس میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ علی باجوہ اور ایس ڈی او آرکیالوجی عمران زاہد نے اپنے عملے کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، کامیاب آپریشن کے بعد ناجائز قابض عمان والد اعجاز اوردیگر افراد نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور ایس ڈی او آرکیالوجی پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ آور ہوئے جس کے نتیجے میں ایس ڈی او عمران زاہد شدید زخمی ہو گئے موقع پر انکو آر ایچ سی دینہ منتقل کیا گیا جہاں، ابتدائی اعلاج کے بعد سول ہسپتال سے انکا میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ بنایا گیا اور تھانہ دینہ میں عمان والد اعجاز اوردیگر افراد کے خلاف پولیس نے زیر دفعہ 353 ، 186 ،506 کے تحت ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ علی باجوہ نے آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ عملے کے ہمراہ ہیوی مشینری کے ذریعے قلعہ روہتاس کی حدود میں آپریشن شروع کیا تو قبضہ مافیا کے کارندوں نے اے سی دینہ اور آرکیالوجی عملے پر حملہ کرکے ایس ڈی او آرکیالوجی اور عملے کو زخمی کیا،زخمی ایس ڈی او کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ علی باجوہ نے کہا ہے کہ قلعہ روہتاس ورلڈ ہیریٹیج سائٹ ہے اور اسکی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، انہوں نے بتایا ہے کہ پولیس، ریونیو اور محکمہ اثار قدیمہ کے ساتھ مل کر آپریشن کریں گے ، اور قلعہ کی حدود میں تجاوز شدہ اراضی کو واگزار کروانے کے لئے آپریشن جاری رہیں گے ۔