خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے سے ہی معاشی انقلاب کے خواب کو شر مند ہ تعبیر کیاجاسکتا ہے ،امان اللہ خان یا سین زئی

معاشی طور پر آسودہ خواتین ہی باقی تمام حقوق اختیارات کے حصول کیلئے بھرپور کردار ادا کرسکتی ہے، گورنربلوچستان

جمعرات 27 فروری 2020 19:18

خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے سے ہی معاشی انقلاب کے خواب کو ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے سے ہی معاشی انقلاب کے خواب کو شر مند ہ تعبیر کیاجاسکتا ہے کیونکہ معاشی طور پر آسودہ خواتین ہی باقی تمام حقوق اختیارات کے حصول کیلئے بھرپور کردار ادا کرسکتی ہے ۔ گورنر نے واضح کردیا کہ اقتصا دی طور دی طور پر مضبوط اور مستحکم خو اتین نہ صرف ملک وقوم کی سماجی ومعاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہیں ۔

بلکہ اپنے گھر کے معاملات چلانے اور اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم وتربیت فراہم کرنے میں بھی موثر رہنمائی فراہم کرسکتی ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں صوبائی خاتون محتسب صابرہ اسلام سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہاکہ ہماری کُل آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ خواتین پر مشتمل ہے ۔

لہذا ضروری ہے کہ تمام سماجی ،تعلیمی اور معاشی سرگرمیوں میں ان کی شمولیت اور شرکت کو یقینی بنائیں ۔گورنر نے تمام متعلقہ ذمہ داروں پرزور دیاکہ معاشرے کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں عورتوں کا کلیدی کردارہے ۔ان کو معاشرتی تحفظ دینا اور عورتوں کے وقار عظمت اُجاگر کرنے کیلئے موثر عوامی شعور وبید اری مہم چلانے کی اشد ضروری ہے گورنر نے صوبائی خاتون محتسب اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سر اہا اور ہدایت کی کہ ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری لایا جائے ۔