پاک فضائیہ نے گزشتہ سال 27 فروری کو بھارت کی جارحیت کا موثر جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیاتھا،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن

جمعرات 27 فروری 2020 19:27

پاک فضائیہ نے گزشتہ سال 27 فروری کو بھارت کی جارحیت کا موثر جواب دے کر ..
گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے گزشتہ سال 27 فروری کو بھارتی فوج کا غرور خاک میں ملایا تھا۔ 26فروری 2019 کو بھارت نے جارحانہ اقدام کیا۔ 27 فروری کو پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا موثر جواب دیا اور ہمارا پیغام تھا کہ بھارت کسی بھی جارحیت کا نہ سوچے۔

27فرروی کے حوالے سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف جب بھی بھارت نے جارحانہ عزائم کا سوچا تو پاک فضائیہ کے شاہنوں اور افواج پاکستان کے دلیر جوانوں نے بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دئیے ۔ بھارت اور پاکستان کے مابین ہونے والی تمام جنگوں میں پاک فضائیہ کا کردار مثالی اور قابل تحسین رہا ہے۔ پوری قوم اپنے پاک فضائیہ کے شاہنوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان اور اسکوڈرن لیڈر حسن صدیقی نے 27فروری کو جس بہادری اور جوانمردی کا مظاہرہ کیا اس سے بھارت پر عیاں ہوا کہ پاکستان اپنے کیخلاف کسی بھی جارحیت کے جواب کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فضائیہ کے بہادر ونگ کمانڈر نعمان علی خان اور اسکوڈرن لیڈر حسن صدیقی نے بھارت کے جنگی جہازوں کو مار گرایا اور ان کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرکے دشمن ملک کو واضح پیغام دیا کہ وہ آئندہ کسی بھی جارحیت کا تصور نہ کرے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ مودی کی فاشسٹ حکومت نے آئندہ کبھی پاکستان کیخلاف کسی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو افواج پاکستان، پاک فضائیہ اور پاکستانی قوم مل کر دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔