تحریک انصاف کی ’پاک فوج زندہ باد‘ ریلی، پاک فضائیہ کے شاہینوں کوسلام پیش کیا گیا

27 فروری کو پاک شاہینوں نے بھارتی غروراور تکبر کو خاک میں ملادیا: نوید انجم خان نہتے مسلمانوں کو قتل کرنے والے بزدل مودی کو پیغام کہ پاکستان کی طرف جو ہاتھ بڑھے گا، اسے کاٹ دیں گے،پی ٹی آئی رہنما کا ریلی سے خطاب ِ ریلی کے شرکائ کے پاک فوج زندہ باد، پاک فضائیہ زندہ باد، ظالم مودی مردہ باد، کے نعرے ۷ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر مظالم اور قتل وغارت گری کی مذمت ، کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار ًگرفتار بھارتی پائلٹ کو پاک فوج کی طرف سے چائے پلانے کی یاد میں شہریوں کو ’پاک فوج ٹی‘ بھی پلائی گئی

جمعرات 27 فروری 2020 23:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف اپردیر کے رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 5 نوید انجم خان نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 فروری کو پاک شاہینوں نے بھارتی غروراور تکبر کو خاک میں ملادیا۔ نہتے مسلمانوں کو قتل کرنے والے بزدل مودی کو پیغام ہے کہ پاکستان کی طرف جو ہاتھ بڑھے گا، اسے کاٹ دیں گے۔

پاکستان کا بچہ بچہ وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لئے ہر لمحہ تیار ہے۔ بھارتی طیارے مارگرانے اور انڈین پائلٹ کی گرفتاری کو ایک سال مکمل ہونے پر ’پاک فوج زندہ باد‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس 26 فروری کو چوروں کی طرح بھارت نے پاک سرزمین پر وار کرنے کی ناکام کوشش کی۔

(جاری ہے)

27 فروری کو پاکستان نے بھارتی غرور اور تکبر کو خاک میں ملا دیا اور دنیا پر ثابت کردیا کہ ہماری تحمل مزاجی کو کمزوری سمجھنا دشمن کی بڑی غلطی ہے۔

نوید انجم خان نے پاکستانی قوم اپنی بہادر، نڈر اور غیور افواج کے ساتھ ہیں۔ ہر پاکستانی اپنی مسلح افواج کے شانہ بہ شانہ دشمن کو نیست نابود کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ 27 فروری کو ایک بار پھر افواج پاکستان نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا اور ثابت کردیا کہ افواج پاکستان ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے اور دفاع پاکستان کے لئے ہمہ وقت تیار وکامران ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دشمن یاد رکھے کہ اگر اس نے مستقبل میں پاکستان کی طرف جارحیت کی حماقت کی توایک بار پھر دندان شکن جواب ملے گا۔ اس موقع پر ریلی کے شرکائ نے پاک فوج زندہ باد، پاک فضائیہ زندہ باد، ظالم مودی مردہ باد، کے نعرے لگائے اور مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر مظالم اور قتل وغارت گری کی مذمت کی۔شرکائ نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہارکیا۔ اس موقع پر گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاک فوج کی طرف سے چائے پلانے کی یاد میں شہریوں کو ’پاک فوج ٹی‘ بھی پلائی گئی اور پاکستان کی فتح کی خوشی میں لوگوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔