آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 28 فروری 2020 11:20

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب،خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں/گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، کوئٹہ، ژوب اور اسلام آباد میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران اسلام آباد میں 29 ملی میٹر، راولپنڈی 25، اٹک 23، مری 22، جہلم 13، چکوال 9، جوہرآباد 3، نور پورتھل، بھکر، منگلا ایک، کاکول 25، پاراچنار، بالاکوٹ 18، پٹن 17، کالام، بنوں 16، دیر 15، چیراٹ، مالم جبہ 11، سیدوشریف 10، پشاور، تخت بائی 8، میرکھانی 3، دروش 2، مظفرآباد 13، گڑھی دوپٹہ 11، راولاکوٹ 4، کوٹلی 2، ژوب 7، گوپس، بگروٹ 2 اور استور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جمعہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی3،کالام منفی2، گوپس، استور، پاراچنار، ہنزہ اوربگروٹ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔