کرونا وائرس کا خدشہ، ایمریٹس ائیر لائن کا اپنے ملازموں کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ

ہم نے تمام تر اہلکاروں کو ای میل بھیج دی ہیں، ملازمین کوجو چھٹیاں دینے کا کہا جا رہا ہے وہ رضاکارانہ طور پرہیں، کوئی چھٹی لینا چاہتا ہے یا نہیں یہ انکا فیصلہ ہوگا: بین الاقوامی ایئرلائن کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 1 مارچ 2020 15:25

کرونا وائرس کا خدشہ، ایمریٹس ائیر لائن کا اپنے ملازموں کو چھٹیاں دینے ..
دبئی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 1 مارچ 2020) : کرونا وائرس کا خدشہ، ایمریٹس ائیر لائن نے اپنے ملازموں کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق دبئی ایمریٹس کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام تر ملازموں کو چھٹی دی جائے۔ اس حوالے سے انھوں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ ہم نے تمام تر اہلکاروں کو ای میل بھیج دی ہیں، ملازمین کوجو چھٹیاں دینے کا کہا جا رہا ہے وہ رضاکارانہ طور پرہیں، کوئی چھٹی لینا چاہتا ہے یا نہیں یہ انکا فیصلہ ہوگا۔

واضع رہے کہ ایمریٹس گروپ جو سرکاری املاک کی کمپنی ہے اوروہ ایمریٹس ایئر لائن کو اپنے اثاثوں میں شمار کرتا ہے، مارچ کے اختتام میں اس میں اکیس ہزار سے زائد کیبن عملہ، چار ہزار پائلٹس سمیت ایک لاکھ سے زائد ملازمین موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عملہ کو ای میل میں کہا گیا ہے کہ ہمارے لئے فی الحال ایک خاص چیلنج کرونا وائرس کے اثرات سے نمٹنا ہے۔ کہا گیا ہے کہ ہم نے اپنے پورے برانڈز میں کاروبار میں قابل پیمانہ سست روی دیکھی ہے، اس لیے ہمارے کام کرنے کے انداز میں بھی لچک کی ضرورت ہے۔ ای میل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنی غیر آپریشنل کرداروں میں ملازمین کو بلا معاوضہ رخصت کی پیش کش کررہی ہے اور یہ آپریشنل عملے کو پیش کر سکتی ہے۔