فاروق حیدر خان تعمیر و ترقی لے ہیرو ،این ٹی ایس ، پی ایس سی کا نفاذ کر کے پڑھے لکھے طبقے کو میرٹ کی بنیاد پر آگے لایا جا رہا ہے ،راجہ جاوید خان

تیرھویں ترمیم کر کے فاروق حیدر نے ثابت کر دیا کہ وہ خطہ میں کسی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، سازشی عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ختم نبوت کا بل پاس کر کے ریاست کے عوام کا دل خوش کر دیا،صدرمسلم لیگ (ن )کے حلقہ کھاوڑہ

پیر 2 مارچ 2020 17:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2020ء) مسلم لیگ ن کے حلقہ کھاوڑہ کے صدر راجہ جاوید خان نے کہا ہے کہ فاروق حیدر خان تعمیر و ترقی لے ہیرو ہیں۔ این ٹی ایس ، پی ایس سی کا نفاذ کر کے پڑھے لکھے طبقے کو میرٹ کی بنیاد پر آگے لایا جا رہا ہے جس سے تعلیمی نظام میں بہتری ہوئی ہے۔باقی جگہوں پر میرٹ نظر آ رہا ہے لیکن کارکنوں کا میرٹ کہیں نظر نہیں آیا۔

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تعمیرو ترقی کے حوالے سے تاریخی کام فاروق حیدر کے دور میں ہوئے لیکن کارکنوں کے ساتھ زیادتیاں کی گئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سیاسی کارکن کو اس کا حق نہ مل سکا۔ راجہ جاوید خان نے کہا کہ فاروق حیدر خان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جرات مندانہ اور دلیری سے ڈٹ کر دو ٹوک الفاظ میں بات کی جو آج سے پہلے کوئی وزیراعظم نہ کر سکا میں اس بات پر انکو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

فاروق حیدر کا نام تاریخ کے پنوں میں سنہری حروف سے لکھا جائے۔راجہ جاوید خان نے فاروق حیدر خان کو کشمیر کا ہیرو قرار دے دیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تیرھویں ترمیم کر کے فاروق حیدر نے ثابت کر دیا کہ وہ خطہ میں کسی سازش کو برداشت نہیں کریں گے۔ سازشی عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ختم نبوت کا بل پاس کر کے ریاست کے عوام کا دل خوش کر دیا۔ کشمیر کونسل کے اختیارات واپس لایا جو کہ آسان کام نہ تھا۔

یہ کام بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ راجہ جاوید خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کارکنوں پر بھی نظر ثانی کریں تاکہ مستقبل میں عوام دل کھول کر فاروق حیدر کا ساتھ دے۔۔آزاد کشمیر کے تمام پسماندہ علاقوں میں رابطہ سڑکیں بحال کی پورے کشمیر میں سڑکوں کے جال بچھا دیے جو مثالی کام ہے۔ ان خیالات کا اظہار راجہ جاوید خان آف مشٹمبہ سینئر نائب صدر حلقہ چار کھاوڑہ نے صحافیوں ست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن جماعت کا سرمایہ ہوتے ہیں جنکی وجہ سے اقتدار حاصل کیا جاتا ہے۔ کارکنان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔