شاہد خاقان عباسی نے اخلاص اور ایمانداری سے ملک کی خدمت کی‘راجہ امداد علی طارق

پیر 2 مارچ 2020 17:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2020ء) معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر راجہ امداد علی طارق نے سابق وزیر اعظم پاکستان و سینر لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اخلاص اور ایمانداری سے ملک کی خدمت کی۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی ملک کے ان گنے چنے سیاستدانوں میں سے ہیں جن پر سیاسی جماعتیں رشک کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ضمانت پر شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انھوں نے شاہد خاقان عباسی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ احسن اقبال بھی صاف و شفاف سیاستدان ہیں ، ملک کی خدمت کرنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیی-