
وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ملاقات ‘ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
وزیراعظم عمران خان کی دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے معاشی تعلقات اور متنوع شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سعودی عزم کی تعریف ‘ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے مظالم پر روشنی ڈالی قریبی، نچلی سطح پر اور تاریخی روابط پر مبنی پاک سعودی عرب تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں‘ بھارتی حکومت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک اور مذہب سے ہٹانے کیلئے منظم کوششوں میں مصروف ہیں، وزیراعظم عمران خان
منگل 3 مارچ 2020 00:13

(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے مظالم پر بھی روشنی ڈالی۔
وزیراعظم نے بھارتی قیادت کی جانب سے سخت بیان بازی اور جارحانہ اقدامات سے امن اور سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے زمینی حقائق سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے جاری مظالم کی روک تھام اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کو فروغ دینے کیلئے مسلم دنیا سمیت عالمی برادری کی اہمیت پر بھی زور دیا، او آئی سی کے اہم رکن کی حیثیت سے سعودی عرب کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے امتیازی سلوک سے متعلق ترمیمی ایکٹ اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن پر بھی روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ بھارتی حکومت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک اور مذہب سے ہٹانے کیلئے منظم کوششوں میں مصروف ہیں، نئی دہلی میں مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ، عبادت گاہوں کی بے حرمتی نہ صرف مسلم دنیا بلکہ عالمی برادری کیلئے بھی تشویش کا باعث ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آر ایس ایس سے متعصب ہوکر بی جے پی حکومت ہندوتوا نظریہ کو آگے بڑھاتے ہوئے کشمیریوں پر ظلم کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں اقلیتوں سے بھی امتیازی سلوک کر رہا ہے، عالمی برادری اس کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ سعودی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام دیا اور مشرق وسطیٰ سمیت علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ سعودی عرب اور پاکستان کے تزویراتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سعوی عرب کے نائب وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کیلئے سعودی قیادت کے پختہ عزم سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب اور پاکستان دیرپا شراکت دار کی حیثیت سے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
-
سکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ
-
عرب ممالک کا امریکہ پر اعتماد ختم ہوچکا‘ پاک سعودی معاہدہ بھارت کیلئے سرپرائز تھا، مشاہد حسین سید
-
سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
-
صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
-
پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا ‘ علامہ طاہراشرفی
-
پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
-
لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ویڈیو لنک پر پیشی کے ایس او پیز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.