محکمہ سِول ڈیفنس جہلم کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، سِول لائنز جہلم وار ایمرجنسی ریہرسل کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 3 مارچ 2020 17:47

محکمہ سِول ڈیفنس جہلم کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، سِول لائنز ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) محکمہ سِول ڈیفنس جہلم کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، سِول لائنز جہلم وار ایمرجنسی ریہرسل کا انعقادتفصیلات کے مطابق محکمہ سِول ڈیفنس جہلم کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، سِول لائنز جہلم وار ایمرجنسی ریہرسل کا انعقاد کیا گیا

جس میں کالج کی طالبات اور گورنمنٹ کے اداروں نے فرسٹ ایڈ، فائر فائٹنگ اور ریسکیو، دہشت گردوں سے مقابلے، بم کو ناکارہ بنانا، ناکارہ بلڈنگ کی مرمت، سوئی گیس کے نظام کی بحالی اور بجلی کے نظام کی بحالی کی عملی مشق کا مظاہرہ کیا گیا۔

ریہرسل میں محکمہ سِول ڈیفنس، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، محکمہ بلڈنگ، ایلیٹ فورس، واپڈا، سوئی گیس، ہائی وے، میونسپل کارپوریشن جہلم نے بھرپور حصہ لیا۔

(جاری ہے)



اس تقریب کا مقصد اداروں میں تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانا ہے تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں بہتر حکمت عملی ترتیب دے سکیں۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ،کنٹرولر سِول ڈیفنس جہلم، ایم پی اے سبرینہ جاوید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد اکمل خان، میاں نعیم بشیر، چیف وارڈن تنظیمِ شہری دفاع جہلم، رانا رنگزیب، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم، ڈاکٹر وسیم اقبال، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ، ڈاکٹر فیصل محمود، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122 جہلم اور دوسرے محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔