ڈیرہ غازی خان، سخی سرور ندی میں زائرین کی 4 بسیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق

بدھ 4 مارچ 2020 12:47

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2020ء) ڈیرہ غازی خان سخی سرور بارش کے باعث ندی میں اچانک طغیانی آگئی جس سے ندی میں کھڑی زائرین کی 4 بسیں پانی میں بہہ گئیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی نیوز چینل کے مطابق بسیں پانی میں بہنے کے باعث 10افراد بہہ گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 9 افراد کو بچالیا گیا۔پولیس کے مطابق دربار سخی سرور کی زیارت کے لئے پنجاب سیزائرین کے 4 بسیں سالانہ عرس کے لئے آئی ہوئی تھیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔