آخرکار ایک گنجے نے ہی لاہور کی قسمت سنواری: حامد میر کا ٹویٹ

سوشل میڈیا صارفین نے سینئر صحافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 4 مارچ 2020 14:57

آخرکار ایک گنجے نے ہی لاہور کی قسمت سنواری: حامد میر کا ٹویٹ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4مارچ2020ء ) سینئر صحافی حامد میر نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کی جیت پر دلچسپ تبصرہ کرڈالا-حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مانے نہ مانے آخرکار ایک گنجے نے ہی لاہور کی قسمت سنواری-
حامد میر کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ۔ ایک صارف نے کہا کہ حامد میر کا اشارہ نوازشریف اور شہباز شریف کی طرف ہے۔

 ایک اور نے کہا کہ پٹواریوں کا لیول یہ کہ کہ شریفوں کی بے عزتی پر ایویں ہی خوش ہو رہے ہیں۔
❌ Could not extract embed code.
کسی نے کہا کہ لیکن اس گنجے نے چوری کے پیسوں سے لندن میں فلیٹیں، پاکستان میں شوگر ملیں اور سعودیہ میں سٹیل مل نہیں بنائی، گنجوں میں بھی فرق رکھا کریں ڈیر لفافی انکل، ایک صارف نورالقابلی نے کہا کہ جن گنجوں کی طرف انکا اشارہ ہے انہوں نے 5 بار تحت لاہورپر حکمران کرکے بھی اسکی قسمت سنوار نہ سکے البتہ اس گنجے کرکٹر نے پی ایس ایل کے پانچویں سیزن میں لاہور کی قسمت سنورنے کی امید پیدا کردی-
ایک سوشل میڈیا صارف نےحامد میر کو ٹنڈ کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھی ٹنڈ کروا لو میر صاحب اور گنجے پن سے صحافت کی قسمت بھی سنوار دو، گنجے ماترم،
سینئرصحافی انعام اللہ خٹک نے حامد میر کو خلیل الرحمان قمر کا "اینکر ورژن” قراردیدیا۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے کہا کہ جی پہلے والے گنجے نے بال لگواکر ملک لوٹا-
❌ Could not extract embed code.