ویٹرنری یونیورسٹی میں پولٹر ی پتھا لو جی میں بیما ریو ںکے میکا نزم کے مو ضو ع پر تین روز سے جاری بین الاقوا می ورکشاپ اختتام پذیر

بدھ 4 مارچ 2020 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2020ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف پتھا لو جی نے گذشتہ روزچارلز لو ئس ڈیو س اینڈ سیمیو ئل ویسلے تھامسن ڈ ی وی ایم فا ئو یشن امریکہ کے با ہمی اشترک سے تین روز سے جاری بین الاقوامی ورکشاپ کی اختتا می تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب کی صدارت وا ئس چانسلر ایمرا ئٹس پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے کی اور ورکشاپ کے شر کا میں سرٹیفیکیٹس اور ریسورس پرسنز کے درمیان شیلڈیں بھی تقسیم کیں جبکہ دیگر اہم شخصیات میں یونیورسٹی آف جارجیا امریکہ سے پرو فیسر ڈاکٹر کو ری برائون اورسینئر پتھا لو جسٹ ڈاکٹر تا نجا زیبکا بطورریسور س پرسنز جبکہ چیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف پتھا لو جی پرو فیسر ڈاکٹر عا صم اسلم اور ملک بھر کے مختلف انسٹی ٹیو شنز سے پروفیشنلز، پو لٹر ی سٹیک ہو لڈرز ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اختتا می تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ پو لٹر ی پتھا لو جی کے مو ضو ع معلو ما تی ورکشا پ کا انعقاد طلبہ و پرو فیشنلز کی عملی صلا حیتو ں کو اُ جا گر کر نے کے لیئے انتہا ئی موثرہے جس سے نا صرف بین الاقوا می ما ہر ین کے تجر بات کی رو شنی میں فیلڈ سے متعلقہ جدید علم سیکھنے کا مو قع ملتا ہے بلکہ سو شل میڈیا کے زر یعے نیشنل اور انٹر نیشنل ما ہر ین کے ساتھ روا بط کو بھی بڑ ھا یا جا سکتا ہے کہ آپس میں ایک دو سرے کے ساتھ اپنا نالج اور تجر بہ شیئر کیا جا سکے۔

انہو ںنے شر کا کو تا کید کی کہ جو نالج آپ نے ورکشا پ سے سیکھا ہے اس کو اپنی پیشہ وارا نہ فیلڈ میں اپلا ئی کر یں اور دوسرو ں تک بھی پھلا ئیں نیز معلو ما تی ورکشاپ کا انعقاد کر وانے پر آرگنا ئزر کی کا وشوں کو بھی سرا ہا ۔ تین روزہ ورکشاپ میں ما ہرین نے پتھا لو جی کی تعریف و بنیا دی اُ صو ل،گردش میں خلل، خلیہ کی چوٹ سے جسم کے کسی حصے کا مفلو ج ہو نا،سو جے ہو ئے خلیو ں کی نشا ندہی،نشو نما کی خرا بی،پوسٹ مارٹم کی عملی تر بیت، پیکجنگ کا طر یقہ کار اور رپو رٹ رائٹنگ نیز مر غیو ں کی بیما ریو ں کے منظر نامے سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر تفصیلی لیکچرز دیے اور عملی تر بیت بھی دی۔

متعلقہ عنوان :