ہراسمینٹ پر خواتین بلاخوف شکایات درج کریں، آپ کی سپورٹ کے لئے پورا نظام موجود ہے، گورنر سندھ

جمعرات 5 مارچ 2020 21:13

ہراسمینٹ پر خواتین بلاخوف شکایات درج کریں، آپ کی سپورٹ کے لئے پورا ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ خواتین بلاخوف ہراسمینٹ کے خلاف اپنی شکایات درج کریں، آپ کی سپورٹ کے لئے پورا نظام موجود ہے، خواتین کی بہتری کے لئے اپوا کی خدمات قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو آل پاکستان وومنز ایسوسی ایشن (اپوا) کے دفتر میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

قبل ازیں 100 مستحق خواتین میں سلائی مشینیں بھی تقسیم کی گئیں۔ سلائی مشینیں تقسیم کرنے کے موقع پر گورنرسندھ کی اہلیہ اور اپوا کی صدر شارمین ہدایت اللہ بھی اس موقع پر گورنرسندھ کے ہمراہ موجود تھی۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے اپوا کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ گورنر سندھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین جو اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لئے مجبوری کی صورت میں گھر سے نکلتی ہے انہیں بعض اوقات ہراسمنٹ کا سامنا ہوتا ہے اور خواتین اپنے گھر جاکر اسلئے گھر والوں کو نہیں بتاتی کیونکہ بڑی مشکل سے خواتین کو کام کرنے کی اجازت ملتی ہے ،ان کو اس بات کا ڈر ہوتا ہے کہ اگر وہ گھر جاکر ہراسمینٹ کی بات بتائے گی تو ان کا کئیریر بلڈنگ کا خواب ختم ہوجائے گا یافیملی کو سپورٹ کرنا کا جو خیال تھا وہ ٹوٹ جائے گا اور اسی خوف کی وجہ سے وہ ہراسمنٹ کا شکار رہتی ہے ۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ ہمیں اپنی بہنوں اور بچیوں کو سپورٹ دینے کی ضرورت ہے کہ اگر کہی پر اپ کو ہراساں کیا جارہا ہے تو اپ اس کے خلاف آوزا بلند کریں اور بلاخوف اپ نے گھر پر بتانا ہے اورپولیس کو بھی شکایت کرنی ہے ، اپ کی سپورٹ کے لئے پورا نظام موجود ہے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ شکایات کرنے سے خواتین کو نقصان نہیں ہوگا بلکہ یہ ان خواتین کے لئے بھی ہمت کا باعث بننے گا جو اس طرح کے واقعات سے متعلق آواز نہیں اٹھاتی ۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ پہلی خاتون اول بیگم رعنا لیاقت علی خان نے اپوا کی بنیاد رکھی تھی اور وہ بہت وژنری شخصیت تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ملکر خواتین کی بہتری کے لئے اپوا کو سپورٹ کرنا چاہئے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ اپواکو مالی مسائل کا سامنا ہے اسلئے میں اپوا کو تجویز دیتا ہوں کہ وہ گورنرہائوس میں فنڈریزنگ کے لئے پروگرام رکھے اس سے ان کو مالی طور پر فائدہ ہوگا ۔

گورنرسندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے نام سے زبردست پروگرام شروع کیا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت حکومت ایک لاکھ سے پچاس لاکھ روپے تک کے قرضے دے رہی ہے ۔ اور اس کے لئے اپ کو کسی قسم کی گارنٹی دینے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اپ کو اپنا کاروباری پلان حکومت کو دینا ہوتا ہے اور اسی حساب سے حکومت اپ کو قرضہ دیتی ہے ۔انہوں نے کہا اپوا جس طرح کام کررہی ہے یہ قابل تعریف ہے اور مجھے اس پروگرام میں مدغوکرنے پر میں اپ لوگوں کا مشکور ہوں۔ اس موقع پر اپوا کی صدر شارمین ہدایت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کرنے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا اور اپوا سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔