پنجاب یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کل ہوگی

جمعرات 5 مارچ 2020 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2020ء) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ’آواز، پسند اور حفاظت- ‘کے موضوع پر خصوصی ڈائیلاگ بروز جمعہ (کل) صبح 10بجے الرازی ہال میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرپرسن شعبہ جینڈر سٹڈیز ڈاکٹر راعنا ملک، ایڈوائزر فار ایوا اینڈ گورننس پنجاب مس نبیلہ ملک ، مسلم ہینڈز انٹرنیشنل سے خالد محمود قریشی و دیگر شرکت کریں گے۔