پنجاب یونیورسٹی پرووائس چانسلرنے دو نئی بسوں کا افتتاح کر دیا

جمعرات 5 مارچ 2020 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2020ء) پنجاب یونیورسٹی پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے ٹرانسپورٹ ونگ میں دو نئی بسوں کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ممبر سنڈیکٹ و جنرل سیکریٹر ی پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن جاوید سمیع، اقامتی آفیسر اول کرنل (ر) عمر خالد، اقامتی آفیسر دوئم جلیل طارق، ڈاکٹر عمران دین، چیف انجینئر فیض الحسن سپرا، چیف سیکیورٹی آفیسر کرنل (ر) عبید،سینئر ٹرانسپورٹ آفیسر حافظ مزمل رحمان، سینئر چیکر چوہدری فیض رسول، اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفیسر اقبال اعوان ودیگرنے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر نے کہا کہ یونیورسٹی تمام شعبہ جات کے ساتھ ٹرانسپورٹ کی سہولیات میں بہتری کیلئے بھی کام کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلدہی یونیورسٹی اساتذہ ، ملازمین اور طلبائوطالبات کی سفری سہولتوں کے لئے مزید بسیں خریدیں جائیں گی۔ اُنہوں نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر نیاز احمدکی سر براہی میں یو نیورسٹی تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔

سینئر ٹرانسپورٹ آفیسر حافظ مزمل رحمان نے کہا کہ اب پنجاب یونیورسٹی میں بسوں کی تعداد 57ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں ٹرانسپورٹ کے لئے سسٹم کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے۔ جس سے طلبائو طالبات اور والدین کو بسوں کے اوقات کار اور بسوں کی موجودہ لوکیشن کا پتا چلانے میں آسانی ہو گی ۔