انٹربورڈ کا ضمنی امتحانات میں فیل طلباء کے لئے امتحانی فارم جمع کروانے کے لئے تاریخوں کا اعلان

جمعرات 5 مارچ 2020 23:32

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2020ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2020 میں شرکت کے خواہشمنداور اہل سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، کامرس ریگولراور ہوم اکنامکس گروپس کے ریگولر اور پرائیویٹ ایسے امیدواروں کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جو انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2019 میں ناکام ہوگئے ہیں۔

بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن مطابق سائنس پری میڈیکل،پری انجینئرنگ اور کامرس ریگولر گروپس کے ایسے تمام طلبا سالانہ امتحانات برائے 2020 میں شرکت کیلئے بروز پیر 9مارچ سے بروز منگل 17مارچ تک اپنے کالجوں میں امتحانی فارم اور فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ تعلیمی ادارے امتحانی فارم بمع فیسوں کے پے آرڈرز کے بروز جمعرات 19مارچ تک بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایسے امیدوار جو کسی وجہ سے مقررہ تاریخوں میں اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکیں وہ بروز بدھ 18مارچ سے بروز جمعہ 20مارچ تک 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ بروز منگل 24مارچ سے بروز بدھ 25 مارچ تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم اپنے کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس بشمول امپرومنٹ آف گریڈ، ایڈیشنل سبجیکٹس اور بینیفٹ کیسوں کے ایسے پرائیویٹ امیدوار جو 2019 کے ضمنی امتحانات میں ناکام ہوگئے ہوں وہ اپنے امتحانی فارم بروز پیر 9مارچ سے بروز منگل 17مارچ تک بورڈ آفس میں واقع یو بی ایل اورجے ایس بینک کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

درج بالا گروپس کے تمام وہ امیدوار جو مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہ کراسکیں وہ 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز بدھ 18مارچ سے بروز جمعہ 20مارچ تک جبکہ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 24مارچ سے بروز جمعرات 26مارچ تک جمع کرواسکتے ہیں۔اس کے علاوہ طلبا امتحانی فارم اور فیس واچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈائون لوڈ کر کے شہر میں یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکانٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں یا جے ایس بینک کی کسی بھی برانچ میں اکانٹ نمبر 0001516113 میں امتحانی فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واچر اور اپنا فارم درج بالا شیڈول کے مطابق بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :