
دبئی کے حکمران نے اپنی بیٹیوں کو اغوا کیا، برطانوی عدالت کا فیصلہ
لطیفہ کی دوست جنہوں نے انہیں فرار ہونے میں مدد کی تھی ان کے دعوے بھی صحیح ثابت ہوئے
جمعہ 6 مارچ 2020 16:34

(جاری ہے)
انہوں نے لندن میں سماعت کے دوران جج کو شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ایک اور شادی سے 2 بڑی بیٹیوں کے اغوا اور انہیں جبری حراست میں رکھنے سے متعلق حقائق تلاش کرنے کا کہا تھا۔
شیخ محمد جو گوڈولفن نامی اصطبل کے مالک ہیں انہوں نے 2 عدالتی فیصلوں کو عوام کے سامنے لانے سے روکنے کی کوشش کی تھی لیکن سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلوں کی اشاعت کی اجازت دی تھی۔ہائی کورٹ آف انگلینڈ اینڈ ویلز کے فیملی ڈویڑن کی سربراہی کرنے والے جج اینڈریو مکارلین نے شیخ محمد کو شیخہ شمسہ برطانوی شہر کیمبرج سے اگست 2000 میں ان کے اغوا کا حکم دینے اور اس کی منصوبہ بندی میں ملوث پایا، اس وقت شیخہ شمسہ 19 برس کی تھیں۔جج نے کہا کہ شیخہ شمسہ کو دبئی واپسی پر مجبور کیا گیا تھا اور گزشتہ 2 دہائیوں سے ان کی آزادی چھینی گئی ہے۔ علاوہ ازیں شمسہ کی بہن 35 سالہ شیخہ لطیفہ کو 2 مرتبہ 2002 اور 2018 میں پکڑ کر دبئی واپس لایا گیا تھا۔انہیں پہلی مرتبہ فرار ہونے کی کوشش سے قبل اپنے والد کی ہدایات پر 3 سال تک کے لیے قید کیا گیا تھا، مارچ 2018 میں ان کی دوسری قید عالمی شہ سرخیوں کا حصہ بنی تھی۔لطیفہ کی دوست جنہوں نے انہیں فرار ہونے میں مدد کی تھی ان کے دعوے بھی صحیح ثابت ہوئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دبئی واپسی سے قبل 4 مارچ 2018 کو بھارتی اسپیشل فورسز نے بھارتی ساحل پر انہیں کشتی سے اتارا تھا۔عدالت کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے شہزادی حیا کے علم میں لائے بغیر 7 فروری 2019 کو شہزادی کے والد اردن کے شاہ حسین کی 20ویں برسی پر انہیں طلاق دے دی تھی۔جج نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ تاریخ کا انتخاب شہزادی کو پریشان کرنے اور توہین میں اضافے کے لیے کیا گیا ہوگا۔فیصلوں کی اشاعت کے بعد شیخ محمدبن راشد المکتوم نے ان دعووں کو مسترد کیا اور کہا کہ کیس انتہائی ذاتی نوعیت کا تھا اور ہمارے بچوں کے حوالے سے نجی معاملات سے متعلق تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی صدر نے ایک ہفتے میں غزہ معاہدے کی امید ظاہر کردی
-
سعودی عرب عالمی سیاحتی آمدنی میں سرفہرست، عالمی درجہ بندی کا نیا ریکارڈ قائم
-
انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، شدت سات اعشاریہ زیرو تھی
-
شادی شدہ بیٹے کی گرل فرینڈ سے ملاقات روکنے کا انوکھا طریقہ، ماں نے طیارہ رکوا دیا
-
ٹرمپ پر حملہ ناکام کیوں ہوا ایک سال بعد رپورٹ جاری
-
ٹرمپ کے اقدامات سے مغربی ممالک میں نئی تجارتی جنگ چھڑسکتی ہے ،اٹلی نے خبردار کردیا
-
جنگ بندی کے بعد بھی غزہ پرحملے جاری رکھیں گئے ، نیتن یاہو کی وزیرخزانہ کو یقین دہانی
-
ہم نے غزہ معاہدہ قبول کیا مگر حماس نے مسترد کردیا،نیتن یاھو
-
ایرانی سپریم لیڈر کا سابق نمائندہ پراسرار حالات میں ہلاک
-
دلائی لامہ کی جانشینی بھارت سے تعلقات میں کانٹا ہے: چین
-
بھارتی ہوابازی کی صنعت زوال کا شکار، لاپرواہی اور بدانتظامی بے نقاب
-
ایئرانڈیا طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں، ابتدائی رپورٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.