عارف والا، بارش اور ژالہ باری سے دو گھروں کی چھتیں زمین بوس خاتون سمیت -2افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق

جمعہ 6 مارچ 2020 17:28

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) موسلہ دھار بارش اور ژالہ باری سے دو گھروں کی چھتیں زمین بوس ہونے سے خاتون سمیت -2افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ڈھپئی میں موسلہ دھار بارش اور ژالہ باری کے باعث دوخستہ گھروں کی چھتیں گرنے سے ملبے تلے دب کر 50سالہ شمیم بی بی اور بنگہ حیات میں 60سالہ محمدعلی زندگی کی بازی ہارگئے دونوں لاشوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :