مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوج کے پر تشدد آپریشن جاری، پلوامہ سے ایک نوجوان گرفتار

جمعہ 6 مارچ 2020 18:14

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں قابض بھارتی فورسز کے پر تشدد آپریشن جاری ہیں جسکی وجہ سے محکوم کشمیری بدستور مشکلات کا شکار ہیں ۔ فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں کی طرف سے سرینگر، بڈگام ، گاندر بل ، کپواڑہ ، بارہمولہ ،بانڈی پورہ ، پلوامہ ، شوپیاں، اسلام آباد، کولگام ، رام بن ، کشتواڑ، ڈوڈہ ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

قابض بھارتی اہلکار تلاشی آپریشن کے دوران گھروں میں گھس کو مکینوں کو مار پیٹ کا نشانہ بنانے کے علاوہ قیمتی گھریلو اشیاء لوٹ لیتے ہیں اورنوجوانوں کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر لیتے ہیں۔ فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے مونگہامہ میں رات کے وقت ایک گھر پر چھاپے کے دوران وسیم بشیر نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔