خواتین کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، خواتین کو یکساں مواقع فراہمکرنا ہمارا فرض ہے

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا یوم خواتین کے موقع پر واہ کینٹ میں تقریب سے خطاب

اتوار 8 مارچ 2020 19:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2020ء) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی،غلام سرور خان نے کہا ہے کہ خواتین کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، خواتین کو یکساں مواقع فراہمکرنا ہمارا فرض ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یوم خواتین کے موقع پر واہ کینٹ میں منعقد ایکتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس پروگرام کا مقصد این اے 63 کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے،خواتین ملکی ترقی میں پیش پیش رہیں۔غلام سرور خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو مردوں سے زیادہ عورتوں کے ووٹ ملے ہیں،پاکستان کی خواتین با شعور ہیں۔غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فرض ہے کہ خواتین کو یکساں مواقع فراہم کریں تاکہ وہ تبدیلی لانے میں کردار ادا کری.پاکستان کی خواتین با شعور ہیں۔

(جاری ہے)

غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فرض ہے کہ خواتین کو یکساں مواقع فراہم کریں تاکہ وہ تبدیلی لانے میں کردار ادا کری.وفاقی وزیرنے کہا کہ خواتین میں جو جذبہ آج دیکھ رہا ہوں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا، آج جو تبدیلی آئی ہے اس میں زیادہ کردار خواتین کا ہے۔غلام سرور خان نے واضح کیا کہ دین اسلام میں خواتین کے حقوق کا تعین کر دیا ہے، یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا،پاکستان میں صرف لاالہ اللہ کا نظام چلے گا، اسلام میں ہر رشتے کے حقوق کا تعین ہے۔

اسلام نے جو حقوق عورت کو دیئے ہم انہیں ادا نہیں کر سکے،غلام سرور خان نے کہا کہ اسلام نے ماں بہن بیٹی کے حقوق کے حصے کا تعین کر دیا ہے،ہمیں اسلام کے فیصلوں پر عمل درآمد کی ضرورت ہے،اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بھی ایک عورت تھی، بینظیر نے باپ کی شہادت کے بعد ہر صعوبت برداشت کی،بینظیر اس مشکل دور میں اپنے باپ کی تحریک کو آگے لے کر چلی، بینظیر اسلامی دنیا کی کامیاب ترین وزیراعظم بنیںں۔

خواتین ہر شعبہ زندگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں،پاکستان کی اسمبلیوں کی قانون سازی میں خواتین کا اہم کردار ہے،فاطمہ جناح، بے نظیر بھٹو اور ارفع کریم جیسی شخصیات نے معاشرے میں اپنا نام پیدا کیا،غلام سرور خان نے عہد کیا کہ وہ حلقہ میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کریں گے،انکا کہنا تھا کہ حکومت خواتین کو آسان قرضے فراہم کرے گی۔