مودی سر کار کا مقبوضہ کشمیر کی صنعت و تجارت پر بھی قبضے کا آغاز

منگل 10 مارچ 2020 23:28

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2020ء) مقبوضہ کشمیر کی صنعت و تجارت پر بھی قبضے کا آغازگجرات کے تاجروں کو جمو ں و کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا ذرا ئع کے مطا بق گورنر گریش چندرا مرمو نے کہا کہ گجرات کے تاجر پوری دنیا میں اپنی تجارت کے لیے مشہور ہے اور انہیں جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کے امکانات تلاش کرنے چاہیے۔گزشتہ روز کھمباٹا، سی ایم ڈی رسنا پرائیویٹ لمیٹڈ، آر ایس سوڈھی، ایم ڈی امول جی سی سی ایم ایف منیش گپتا، ایم ڈی امبوجا گروپ اور کئی دیگر معروف صنعت کاروں نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ بات کی اور جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔