پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام پوسٹ گریجوئیٹ سٹوڈنٹ کانفرنس کل ہوگی

منگل 10 مارچ 2020 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پراقبال ٹائون ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی اقبال ٹائون ڈویژن کیپٹن(ر) محمد اجمل کی زیرِنگرانی اقبال ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث149ملزمان گرفتار کر لیئے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث 04گینگز کے 09ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی ہزارروپے مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی07پسٹلز،01رائفل اوردرجنوں گولیاںبرآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی11ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی06کلوگرام سے زائد چرس،20گرام ہیروئن اور105 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران40ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروںروپے نقدی رقم بر آمد کی گئی۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ،گداگری ،پرائس کنٹرول اور لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر79ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔