اسلامیہ یونیورسٹی کی بس نے بہاولپور وکٹوریا کے سامنے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی موٹرسائیکل سوار جاں بحق

منگل 10 مارچ 2020 23:47

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2020ء) اسلامیہ یونیورسٹی کی بس نے بہاولپور وکٹوریا کے سامنے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کی بس نے بہاولپور وکٹوریا ہسپتال کے سامنے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا موٹرسائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا لواحقین شدید غم و غصے میں احتجاجا لاش کو ڈی پی او چوک پر رکھ کر روڑ چاروں طرف سے بند کر دی اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا جس سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی ایس ڈی پی او نے موقع پر پہنچ کر ان سے مذاکرات کئے اور متاثرین کو فوری انصاف کی یقین دہانی کرائی جس پر ایس ڈی پی او کی یقین دہانی پر لواحقین نے احتجاج ختم کردیا.اسی دوران متعدد موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئیں جن میں چھ لوگ شدید زخمی ہوئے جن میں دو مرد دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں�

(جاری ہے)