لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی باسکٹ بال ٹیم نے کنیئرڈ کالج ٹیم کو شکست دیکر یونیورسٹی سپورٹس لیگ کے لیے کوالیفائی کر لیا

منگل 10 مارچ 2020 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2020ء) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی باسکٹ بال ٹیم نے کنیئرڈ کالج ٹیم کو شکست دیکر یونیورسٹی سپورٹس لیگ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جاری یونیورسٹی سپورٹس لیگ کے سلسلہ میں گذشتہ روز لاہور کالج اور کنیئرڈ کالج کی ٹیموں کے درمیان (کوئنز لیگ) کوالیفا ئنگ رائونڈ کا میچ کھیلا گیا جس میں لاہور کالج نے سخت مقابلے کے بعد کنیئرڈ کالج کے خلاف 35 کے مقابلے 37 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

لاہور کالج ٹیم کی کپتان فیروزہ اسلم کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میچ کی مہمان خصوصی وائس چانسلر لاہور کالج پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا تھیں جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس حمیرا مغل اور کوچ آصف اقبال بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کے ساتھ ساتھ کوچ آصف اقبال اور منیجر سمیرا ستار کو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :