مقبوضہ کشمیر،کرونا وائر س کی وباکے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے

بدھ 11 مارچ 2020 22:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2020ء) مقبوضہ کشمیر میںقابض انتظامیہ نے کرونا وائر س کی وبا ء کے پیش نظر پورے مقبوضہ علاقے میںتمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق ڈائریکٹر این ایچ ایم بھوپندر کمار نے سرینگر میں جاری ایک پریس ریلیز میں کہاہے کہ سرکاری اور نجی سکول ، کالج اور یونیورسٹیوںسمیت تمام تعلیمی اداری31مارچ تک بند رہیںگے۔ تاہم انہوںنے کہاکہ بورڈ اور مقابلے کے تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔ واضح رہے کہ مقبوضہ علاقے میں جموں، سانبا، کٹھوعہ ، ریاسی اور اودھمپور کے اضلاع میں پہلے ہی تمام پرائمری سکول بند کئے جاچکے ہیں۔