پنجاب یونیورسٹی میں آل پاکستان ہم نصابی مقابلہ جات کی تقریب تقسیم انعامات کل ہوگی

بدھ 11 مارچ 2020 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2020ء) پنجاب یونیورسٹی میں آل پاکستان ہم نصابی مقابلہ جات2020ء کی تقریب تقسیم انعامات بروز جمعرات (کل) صبح 10:30بجے الرازی ہال میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن راجا یاسر ہمایوں ، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فضل احمد خالد ، وائس چانسلر پروفیسر نیازا حمد اختر و دیگر شرکت کریں گی