سماجی برائیوں ، اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، منشیات، گٹکا شراب فروش سمیت 5 ملزمان کو گرفتار

بدھ 11 مارچ 2020 22:35

سکھر۔ 11مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2020ء) سماجی برائیوں ، اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان پولیس کیمطابق سائیٹ پولیس نے حدود کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں منشیات، گٹکا شراب فروش سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، قبضہ سے شراب کی بوتلیں، گٹکا، شراب چرس اور ٹی ٹی پستول برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں گٹکا ڈیلرز شفیق ملک، غلام محمد ملک شراب فروش لال ڈنو عرف ودھیل شیخ، بخش لال شیخ اور نازو کھوسو شامل ہیں،ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموںنے پولیس پارٹی کی کامیاب کاروائی پر شاباشی کا پیغام دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :