رانا ثناءاللہ نے تحریک انصاف کے ساتھ پس پردہ مذاکرات کی تصدیق کردی

کوئی ایسا اقدام کریں جس سے ہماری صوبائی حکومت ختم ہوجائے.عامر ڈوگرراہنما تحریک انصاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 30 ستمبر 2026 23:04

رانا ثناءاللہ نے تحریک انصاف کے ساتھ پس پردہ مذاکرات کی تصدیق کردی
اسلام آباد(اردوپوا ئنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 ستمبر ۔2026 ) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے تحریک انصاف کے ساتھ پس پردہ مذاکرات کی تصدیق کردی ہے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی صحت کے حوالے سے جو مطالبات کر رہی ہے وہ آف دی ریکارڈ مذاکرات میں نہیں کرتی.

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے آف دی ریکارڈ مطالبات نا مناسب اور ہٹ دھرمی پر مبنی ہیں، لانگ مارچ والا رویہ کسی حکومت کو زیب نہیں دیتا. پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسا اقدام کریں جس سے ہماری صوبائی حکومت ختم ہوجائے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ اگر ہم نے کچھ کیا تو یہ ہمارے لیے ڈیتھ ٹریپ ثابت ہوگا، مگر ہم کیا کریں ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں .

ملک عامر ڈوگر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے پرامن احتجاج کی کال دی ہے وہ ہم کریں گے حکومت بڑے پن کا مظاہرہ کرے اور حالات کو اس نہج تک نہ جانے دے، حکومت ہمارے مطالبات مان لے. دریں اثناءوزیر اعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ملاقات ہوئی جس میں اہم آئینی، قانونی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے پس پردہ رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا.

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کو پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس طلب کیے جانے پر بھی بات چیت کی گئی.