مجھے گورنرراج یا ایمرجنسی لگتی نظر نہیں آرہی، بلکہ یہ ایک پراپیگنڈا اور دھمکی لگ رہی ہے، شیخ وقاص اکرم
پہلے بھی پارٹی پر پابندی کی باتیں کی گئی تھیں، صوبائی اسمبلی توڑنے کی کوئی بات زیرغور نہیں، پارٹی متحد ہے، تحریک عدم اعتماد کون لائے گا؟ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 30 ستمبر 2026
22:20
(جاری ہے)
اس وقت تک مجھے بات چیت ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ پرسوں کیا ہو گا مگر آج کے دن تک مجھے ایمرجنسی ایک پراپگنڈا اور دھمکی لگ رہی ہے۔۔ پہلے بھی پارٹی پر پابندی سمیت کئی باتیں کی گئی تھیں۔ مجھے گورنر راج یا ایمرجنسی لگتی نظر نہیں آ رہی۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کا حق ہے کہ وہ اپنی رائے دیں اور تحفظات کا اظہار کریں، جن لوگوں نے ان پر تنقید کی یہ نامناسب بات ہے۔ پی ٹی آئی بڑی سیاسی جماعت ہے ہر شخص کو رائے کا اظہار کرنے کا استحقاق ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ صوبائی اسمبلی توڑنے والی بات پر پی ٹی آئی پارٹی گروپ میں بات ہوئی، بیرسٹر گوہر نے وزیراعلی سے بھی بات کی اور واضح کیا گیا کہ ایسی کوئی بات زیر غور نہیں ہے۔ اسی طرح تحریک عدم اعتماد کی جہاں تک بات ہے وہ لائے گا کون؟ کیوںکہ ابھی تک پارٹی متحد ہے۔ کوئی ڈی فکیشن نہیں۔ جو عدم اعتماد کی بات ہے، تو کون عدم اعتماد لائے گا؟ اور کس پر لائے گا؟ پی ٹی آئی اس وقت متحد ہے، مجھے کہیں کوئی ڈی فیکشن نظر نہیں آئی۔ کوئی ایم پی اے مجھے جاتے ہوئے نظر نہیں آیا تو پھر کون عدم اعتماد لائے گا؟ جنید اکبر نے یہ جوکہا ہے کہ سہیل آفریدی نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں، انہوں نے ایک متحد ہونے کا میسج دینے کی کوشش کی ہے کہ آپ اگر ہمارے ایک بندے کو ہٹاؤ گے تو ہم سب ایک ہیں۔ کیونکہ جب وفاقی وزراء صوبے میں گورنرراج یا ایمرجنسی کی دھمکی دیں گے تو پھر بطور صوبائی صدر جنید اکبر بھی اسی قسم کا میسج دیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
فلائی دبئی کے بھارتی پائلٹ کی حالت مستحکم، سعودی ہسپتال میں زیرعلاج
-
کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی ایک ہلاک ‘دوسرا زخمی
-
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک
-
امریکا: شیر خوار سمیت 4 بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر کروز پر جانے والی ماں گرفتار
-
وزیراعظم وطن واپس آگئے ہیں، وہ پیٹرولیم لیوی پرریلیف نہیں دیں گے تو ٹرین مارچ شروع ہوجائےگا
-
وفاقی حکومت اگر ایمرجنسی لگاتی ہے تویہ پی ٹی آئی کیلئے واشنگ مشین ثابت ہوگی، شیر افضل مروت
-
اسرائیل جانے والا طیارے میں چاقو حملہ ، جہاز گرانے کی کوشش، پائلٹ گرفتار
-
وفاقی حکومت نے 45 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری پر وضاحت جاری کردی
-
عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ، ناجائز مطالبے پر نظرثانی کی جانی چاہیے. اعظم نذیر تارڑ
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ‘ گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا
-
ایف بی آ رکا 9 ارب 41 کروڑ روپے کے ویلتھ اسٹیٹمنٹ فراڈ کا سراغ لگانے کا انکشاف
-
ہوسکتا ہے ہم نے اسلام آباد دو تین روٹس سے جائیں یا ہوسکتا ہے ایک ہی روٹ سے جائیں، آفتاب عالم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.