پوسٹروں کے ذریعے جموں کے عوام کو بی جے پی اور شیو سینا سے دور رہنے کی ہدایت

جمعرات 12 مارچ 2020 18:50

جموں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2020ء) مقبوضہ کشمیر میںپوسٹروں کے ذریعے جموںکے عوام کو پوسٹروں کے ذریعے بھارتی جنتا پارٹی، راشٹریہ سوائم سیوک اور شیوسینا جیسی ہندو انتہا پسند تنظیموں سے دور رہنے کیلئے کہاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموںوکشمیر یوتھ موومنٹ کی طرف سے نگروٹہ اورنوشہرہ سمیت جموں میں مختلف مقامات پر دیواروں پر چسپاں کئے گئے پوسٹروںمیں لوگوں سے ہندو انتہا پسند تنظیموں سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کوبھی کہا گیا ہے ۔

یوتھ موومنٹ نے بھی چند روز قبل وادی کشمیر اور جموں اسی طرح کے پوسٹر چسپاں کئے تھے۔ جبکہ اب ایک مرتبہ پھر جموں و کشمیر یوتھ موومنٹ کی طرف سے کشمیری عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ بی جے پی اور آر ایس ایس سے دور رہیں اور ان سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔یہ پوسٹر سرینگر جموں شاہراہ کے سائن بورڈز پر لگائے گئے ہیں۔