وزیراعظم نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اجلاس کل شام وزیراعظم ہاوس میں ہوگا، وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے، کرونا وائرس خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 مارچ 2020 20:32

وزیراعظم نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2020ء) وزیراعظم نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، اجلاس کل شام وزیراعظم ہاوس میں ہوگا، وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے، کرونا وائرس خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کرونا وائرس خدشات کے پیش نظر قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے اور جو کل شام وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان، مشیر صحت، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور دیگر کچھ اعلی شخصیات شرکت کریں گی۔ اجلاس میں کرونا وائرس خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں طبی ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے 21 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ بیشتر مریضوں کا تعلق سندھ سے ہے، جبکہ بلوچستان اور گلگلت بلتستان میں بھی کرونا وائرس کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں پنجاب بھر میں طبی ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔ جبکہ پاکستان نے کرونا وائرس کے بچاو کیلئے ایران، افغانستان اور چین کیساتھ اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں اور فلائٹ آپریشن بھی محدود کیا جا چکا ہے۔