زکریایونیورسٹی میں یو ایس ایل انٹریونیورسٹی والی بال پریمیئر لیگ کا انعقاد

جمعرات 12 مارچ 2020 23:35

ملتان ۔12مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2020ء) بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں یو ایس ایل انٹریونیورسٹی والی بال پریمیئر لیگ کا انعقاد کیاگیا۔جس میں13یونیورسٹیوں نے حصہ لیا۔ افتتاحی تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج سے چھ سات عشرہ پہلے ہمارے گائوں کے میلے بھی درس گاہوں کو بہت عمدہ کھلاڑی دیتے تھے اور یونیورسٹیاں ان کی تکنیک کو بہتر کرکے انہیں قومی اور عالمی سطح کا کھلاڑی بناتی تھیںمگر ہمارے پاس کچھ تو ہواہے کہ دیہاتوں کا رابطہ درس گاہوں اور کھلاڑیوں کا کھیل کے میدان سے رشتہ کمزور ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہی․ کامیابی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ کھیل بھی اہمیت کے حامل ہیں․انہوں نے والی بال ایونٹ کو بہت سراہا․ اور ڈائریکٹر سپورٹس تر س محی الدین اور ٹورنامنٹ آرگنائزر عابدہ خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس کو بہت خوبصورت طریقے سے کنڈکٹ کروانے پر مبارک باد دی․ایم این اے احمد حسن ڈیہڑ نے کہا کہ موجود ہ حکومت نوجوانوں کے لیے کھیل کے میدانوں کی طرف بھرپور توجہ دے رہی ہی․ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے کھیل کے میدان آباد کرنے ہوں گی․کھیل نوجوانوں کی جسمانی نشووونما میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ طلباء وطالبات کا کھیل سے لگائو اور جوش و جذبے سے بے حد متاثر ہوا ہوں۔پہلا میچ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور منہاج یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا․ اور یو سی پی نے 3-0 سے جیت لیا․ دوسرا میچ پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان کھیلا گیا۔پنجاب یونیورسٹی نے 3-0 سے جیت لیا۔پنجاب یونیورسٹی گرلز اور یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے درمیان کھیلا گیا۔

پنجاب یونیورسٹی نے 3-0سے جیت لیا۔اس لیگ میں پنجاب یونیورسٹی لاہو رکالج فار وومن یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف اوکاڑہ ، منہاج یونیورسٹی ، سپیریر یونیورسٹی لاہور ، یونیورسٹی آف لاہور ، لمز یونیورسٹی لاہور ، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب ، یو وی اے ایس لاہور ، umt لاہور نے حصہ لیا۔پاکستان والی بال ٹیم کے سابقہ کپتان ایبیسڈر آف والی بال نصیراحمد نے مارچ پاسٹ کو لیڈ کیا۔