وزارت منصوبہ بندی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک 22 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں

جمعہ مارچ 13:37

وزارت منصوبہ بندی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن) ایچ ای سی( کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 22 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے ایچ ای سی کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 29 ارب 19 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ لاہور کے سب کیمپسز کے قیام کے لئے 20 کروڑ ، یونیورسٹی آف سوات کے قیام کے لئے 25 کروڑ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ لاہور کے لئے 25 کروڑ، پی ایچ ڈی فیلو شپ پروگرام کے لئے 50 کروڑ، پی ایچ ڈی سکالر شپ پروگرام کے لئے 33 کروڑ 50 لاکھ، پی ایچ ڈی سکالر شپ پروگرام انڈر پاک یو ایس نالج کوریڈور کے لئے 30 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :