چینی کمپنی علی بابا کے مالک جیک ما نے 10لاکھ ماسک امریکہ بھیجنے کا اعلان کردیا

جیک ما فاؤنڈیشن 10لاکھ ماسک اور 5لاکھ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کِٹس امریکہ کو عطیہ کرے گی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 13 مارچ 2020 23:57

چینی کمپنی علی بابا کے مالک جیک ما نے 10لاکھ ماسک امریکہ بھیجنے کا اعلان ..
بیجنگ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ۔2020ء) چینی کمپنی علی بابا کے مالک جیک ما نے 10لاکھ ماسک امریکہ بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔ چینی ارب پتی بزنس مین جیک ما کی جیک ما فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 10لاکھ ماسک اور 5لاکھ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کِٹس امریکہ کو عطیہ کرے گی۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا گیا ہے اس سے قبل فاؤنڈیشن جاپان، کوریہ، اٹلی، اور ایران میں ماسکس اور کٹس پہنچا چکی ہے اور اب امریکا میں امدادی سامان بھیجا جائے گا۔

اس حوالے سے جیک ما نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ملک چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کے حالات دیکھنے کے بعد فیصلہ کیا کہ چین میں وبا پر کنٹرول پائے جانے کے بعد اپنی دنیا کی مدد کرنے کا وقت ہے اسی لیے انکی کمپنی دنیا بھر میں کورونا وائرس کو روکنے کیلئے کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے صدارتی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ملک میں نیشنل ایمرجنسی کے نفاذکا اعلان کردیا ہے. امریکی صدر نے قومی ہنگامی حالت کا اعلان ملک میں کورونا وائراس کے بڑھتے ہوئے پھیلاﺅ کے پیش نظر کیا ہے تاہم امریکی صدر ایمرجنسی کے دوران صدارتی اختیارات کے تحت وبا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے خصوصی فنڈز جاری کرسکیں گے. صدر ٹرمپ سے قبل سال2000میں صدر بل کلنٹن نے ویسٹ نیل وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے نیشنل ایمرجنسی نافذکی تھی‘صدرٹرمپ نے فرانس کے ہم منصب ایمانوئل میکرون کے ساتھ رابط کیا اور وبائی مرض کے بارے میں فرانسیسی صدر نے ٹویٹ کیا کہ عالمی راہنماﺅں کے ساتھ ویکسین کی تیاری اور علاج سے متعلق تحقیقی کوششوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے.