مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے ٹرانسپورٹ سیکشن کا پارک سید شایان علی شاہ کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

پیر 16 مارچ 2020 23:27

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2020ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے ٹرانسپورٹ سیکشن کا پارک سید شایان علی شاہ کے نام سے منسوب کرنے، حیدرآباد میں پوائنٹ بسوں کے اسٹاپ مقرر کرنے، ڈرائیوروں کو موٹر وے اور ٹریفک پولیس کے تعاون سے تربیت دلانے، طالب علموں کو پوائنٹ بسوں اترنے اور چڑھنے کی تربیت دلانے، پوائنٹ بسوں کے دروازے صرف مقررہ مقامات پر کھولنے، پوائنٹ بسوں میں ہائیڈرولک ردروازے لگانے، دروازوں پر پائوں پھسلنے سے بچائو کے لئے انتظام کرنا، خانگی و سرکاری پوائنٹ بسوں کی فٹنس کرانے سمیت دیگر فیصلے کئے گئے ہیں جامعہ مہران کے رجسٹرار کے اعلامیہ کے مطابق مہران یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل انجنیئرنگ کے طالب علم شایان علی شاہ کے پوائنٹ بس سے گر کر ہلاک ہونے والے انتہائی افسوسناک واقعے کے بعد کئے گئے اقدامات کے متعلق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں جامعہ مہران کے پرو وائس چانسلروں، ڈینز، اساتذہ، افسران اور ملازمین کے نمائندگان اور انتظامی شعبہ جات کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ سے منسلک معاملات میں بہتری لانے کے لئے پوائنٹ بسوں کی فٹنیس کرانے کے لئے متعلقہ شعبہ کو لکھا گیا ہے حیدرآباد میں پوائنٹ بسوں کے اسٹاپ مقرر کئے جائیں گے، اس حوالے سے ضلعی انتطامیہ حیدرآبادسے بھی تحریری بات چیت ہوئی ہے موٹر وے اور ٹریفک پولیس کی مدد لینے کے لئے ان کو بھی لکھا جا چکا ہے جبکہ جامعہ کی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوتے ہی طالب علموں کو بسوں سے اترنے اور چڑھنے کی تربیت دلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈرائیوروں کو مزید تربیت اور مہارت کے لئے موٹر وے پولیس سے مدد لینے کے لئے رابطہ کیا گیا ہے پوائنٹ بسوں کے دروازے صرف مقررہ بس اسٹاپس پر ہی کھلیں گے اس ضمن میں طلبہ و طالبات میں آگہی مہم چالئی جائے گی پوائنٹ بسوں کے کے دروازوں سے طالب علموں کے پھسلنے سے بچائو کے لئے دروازوں پر کھردری پکڑ والی شیٹس نسب کی جائیں گی اور پوائنٹ بسوں میں ہیلپروں کی موجودگی بھی یقینی بنائی جائے گی اس موقع پر اجلاس میں جامعہ مہران کے وائس چانسلر نے کہا کہ، نوجوان شایان شاہ کی زندگی جانے کا انتہائی دکھ ہے، یہ ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

حادثات سبق سیکھنے کے لئے ہوتے ہیں اور ہم اس ضمن میں بھرپور اقدامات کریں گے تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں انہوں نے کہا کہ طالب علم کے ورثہ کے ساتھ دکھ میں شریک ہیں اور جامعہ کا ہر طالب علم میرے لئے اپنی اولاد کی طرح ہے وائس چانسلر نے مزید کہا کہ طلبہ کا تحفظ اور تعلیم جامعہ کے اساتذہ، افسران اور ملازمین کے فرائض میں شامل ہے دوسری جانب جامعہ مہران کے ترجمان امداد حسین سومرو کی وضاحت کے مطابق اس واقع کہ بعد ان کے نام سے میڈیا میں جو مختلف بیانات پیش کئے گئے تھے، وہ انہوں نے جاری نہیں کئے تھے اس حادثے کے متعلق ان کی جانب سے کوئی بھی موقف جاری نہیں کیا گیا تھا، اس کے باوجود سوگوار خاندان کودکھ پہنچنے پر معذرت کی جاتی ہے۔