قائداعظم یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے شعبہ میں سینڈیکیٹ الیکشن 20 مارچ کو ہونگے

پیر 16 مارچ 2020 23:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2020ء) قائداعظم یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے شعبہ میں سینڈیکیٹ الیکشن 20 مارچ 2020ء کو منعقد ہونگے۔ انتخابی عمل صبح 9 بجے سے شروع ہو کر سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کے سیمینار ہال میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیٹی کے ریٹرننگ آفیسر انیس الرحمن نے انتخابی شیڈول اور امیدواروں کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سینڈیکیٹ الیکشن 2020ء برائے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کیلئے جن امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں انوائرنمنٹل سائنسز کے شعبہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سہیل یوسف اور ریاضی کے شعبہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی شامل ہیں۔