کشمور، پانچ اشتہاری ملزمان گرفتار

منگل 17 مارچ 2020 15:45

کشمور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2020ء) کشمور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کشمور سید اسد رضا شاہ کی ہدایات پر پولیس نے بخشاپور کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان ملزم مراد علی جکہرانی، توک علی بہنگوار اور علی نواز بہنگوار کو گرفتار کر لیا۔ کندہ کوٹ کے قریب پولیس نے دوران گشت ملزم عزیزاللہ ٹانوری کو گرفتار کرلیا جبکہ کرمپور کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم حاکم چاچڑ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے پانچوں اشتہاری ملزمان مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :