کورونا وائرس، قراقرم یونیورسٹی کا ممکنہ حد تک تمام عملے کی موجودگی کو کم سے کم کرنے اور روٹیشن میں خدمات لینے کا فیصلہ

منگل 17 مارچ 2020 23:11

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2020ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خلاف حفاظتی اقدامات کے طور پر ممکنہ حد تک تمام عملے کی موجودگی کو کم سے کم کرنے کا فیصلہ کردیاہے۔

(جاری ہے)

پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق وائس چانسلر نے ہدایت کی ہے کہ سیکشن اور شعبہ جات کے سربراہان اپنے ماتحت عملے کو ضرورت کے پیش نظر یونیورسٹی بھلانے اور عملے سے کام لینے کے حوالے سے منصوبہ تیار کریں اور اس منصوبے کو رجسٹرار اور چیئر مین سیفٹی کمیٹی کے ساتھ بھی تبادلہ کریں۔

تاکہ عملے کو کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے زیادہ سے زیادہ بچایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر نے کے آئی یو سیفٹی کمیٹی کی تیسری میٹنگ کے دوران کیا۔وائس چانسلر نے کہاکہ تمام عملہ ہاتھوں کو زیادہ سے زیادہ صاف رکھنے سمیت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بڑے ہجوم میں گھل مل جانے سے احتیاط کریں، چھینکتے ہوئے ٹشو پیپرز کا استعما ل کریں۔تاکہ ممکنہ خطرات سے بچاجا سکے۔

متعلقہ عنوان :