قراقرم یونیورسٹی کاکورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خلاف حفاظتی اقدامات کے طور پر جماعت نہم دہم کے سالانہ امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان

منگل 17 مارچ 2020 23:11

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2020ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خلاف حفاظتی اقدامات کے طور پر جماعت نہم دہم کے 31مارچ سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر میر تعظیم اختر کے مطابق امتحانات کے تاریخ کا اعلان 31مارچ کے بعد کیاجائے گا۔ جبکہ شعبہ امتحانات نے نہم دہم کے سالانہ امتحانات کو ملتوی کرنے کے حوالے سے تمام امتحانی سنٹرز کے زمہ داران اور متعلقہ سکولوں کو مطلع کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :