تعلیمی بورڈ سکھر نے عوامی معاملات پر 31 مئی تک پابندی عاید کردی

منگل 17 مارچ 2020 23:37

سکھر۔ 17مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2020ء) ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈسکھر کے اعلامیہ کے مطابق بورڈ سے وابستہ عوامی معاملات پر 31 مئی 2020 تک پابندی عائد کردی گئی ہے ایسا اقدام کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچائوکے لئے احتیاطی طور پر اٹھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں سیکریٹری بورڈ، ناظم امتحانات ،افسران اور بورڈ کے دیگر عہدیداروں کوپابند کیا گیا ہے کہ بنا اجازت ہیڈکوارٹر نہ چھوڑیں۔

متعلقہ عنوان :