ْ اوپن یونیورسٹی کا بہار 2020ء کے دوسرے مرحلے کے داخلہ فارمز 15 اپریل تک وصول کرنے کا اعلان

بدھ 18 مارچ 2020 12:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ نے بہار 2020ء کے دوسرے مرحلے کے داخلہ فارمز 15 اپریل تک وصول کرنے کا اعلان کیا ہے ،ْ کورونا اختیاطی تدابیر کے پیش نظریونیورسٹی انتظامیہ نے داخلے کے خواہشمند افراد کو داخلہ فارم بذریعہ پوسٹ آفس ارسال کرنے یا آن لائن اپلائی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق طلبہ کو5 اپریل تک یونیورسٹی کے مین کیمپس یا علاقائی دفاتر تشریف نہ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز میں4۔ ایم ایس سی پروگرامز ،ْ 8ایم اے پروگرامز ،ْ 11پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز ،ْ پانچ شعبوں میں بی ای)ایسوسی ایٹ ڈگری(پروگرام ،ْ 10چار سالہ بی ایس پروگرامز ،ْ 2ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز ،ْ بی بی اے )چار سالہ( اور ٹیچر ٹریننگ پروگرامز )ایک سالہ ایم ایڈ ،ْ ڈیڑھ ،ْ اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز شامل ہیں۔ تمام پروگرامز کے پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :