کورونا وائر س کی وجہ سے پو ری دنیا پریشانی سے دوچار ہے ، مولوی اسد اللہ کھوڑو

مسلمان اللہ کے گھر کی طر ف رجوع کریں ، کورونا وائر س اتناخطر نا ک نہیں جتنا اسے پھیلا یا جا رہا ہے ،ممتاز عالم دین

بدھ 18 مارچ 2020 22:25

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2020ء) سند ھ کے ممتازعالم دین مولوی اسد اللہ کھوڑو نے کہاہے کہ کورونا وائر س کی وجہ سے پو ری دنیا پریشانی سے دوچار ہے ، بلو چستان کے عوام محبت کرنے والے لو گ ہیں ،مسلمان اللہ کے گھر کی طر ف رجوع کریں ، کورونا وائر س اتناخطر نا ک نہیں جتنا اسے پھیلا یا جا رہا ہے ، اللہ تعالی سے ہر مسلمان کے حفظ و امان کے لئے دعاکریں ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ںنے صنعتی شہر حب آمد پر مری قبیلے کی سرکر دہ شخصیت محمد قاسم مری اور سابق کونسلر ساکران عبد الحق مری کی جانب سے بلوچستان کلاتھ ہا ئوس میں دی گئی ٹی پا رٹی کے موقع پر میڈیا کے نما ئند ئو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہو ںنے کہاکہ بلوچستان کی لوگ انتہا ئی محبتی لو گ ہیں حب شہر آمد پر حب کی عوام کی جانب سے ہمیں جو محبت ملی اسے زند گی بھر نہیں بھولیں گے قبل ازیں مو لوی اسد اللہ کھوڑو کا حب آمد پر شاند ار استقبال کیا گیا اور محمد قاسم مری ، سابق کونسلر عبد الحق مری سمیت دیگر سرکر دہ شخصیات کی جانب سے سندھی روایتی اجر ک پہنائی گئی اس موقع پر مولوی بلا ل احمد ، اقبال لانگو ، محمد عثمان زہری ، بلو چستان عوامی پا رٹی لسبیلہ کے آگنائزر سیکرٹری خالد موندر ہ ، شریف مری ، مجیب الر حمن مری ، برکت اللہ مری ، سعید اللہ مری ، اسامہ مری ، حما د اللہ مری ، شاہد مری ، ماجد مری ، نعما ن بھنگر ،سونوراج ،امیت کما ر اور منیر میر ی سمیت دیگر کثیر تعداد میں موجو د تھے