ملتان ، پاکستان کے سب سے بڑے قرنطینہ میں زائرین پہنچنا شروع ہو گے

جمعرات 19 مارچ 2020 13:35

ملتان ، پاکستان کے سب سے بڑے قرنطینہ میں زائرین پہنچنا شروع ہو گے
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2020ء) پاکستان کے سب سے بڑے قرنطینہ میں بلوچستان سے زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگی ہے ۔ یہ ایرانی زائرین کا دوسرا قافلہ ہے جو تفتان سے قرنطینہ پہنچا ہے ۔1247زائرین پر مشتمل قافلے کو بلوچستان سے 33خصوصی بسوں کے ذریعے ملتان لایا جارہا ہے ۔ زائرین بلوچستان سے ڈیرہ غازی خان کے راستے ملتان آئیں گے۔

ضلعی انتظامیہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی زائرین کی منتقلی میں سرگرم ہیں۔

(جاری ہے)

یہ زائرین انڈسٹریل سٹیٹ میں قائم کیے گئے قرنطینہ میں قیام کریں گے۔ کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق کے مطابق زائرین کو ابتدائی طبی معائنہ اور رجسٹریشن کے بعد قرنطینہ منتقل کیا جائے گا ۔ جہاں 100بستروں پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کیا گیا ہے۔ قرنطینہ مرکز 3 ہزار کمروں پر مشتمل ہے۔ اس کے 62 بلاک ہیں ہر بلاک میں 16فلیٹ اور ہر فلیٹ میں تین کمرے ہیں ۔کمشنر ملتان نے مزید بتایا کہ بلوچستان سے آنے والے زائرین کی رجسٹریشن کے لیے ڈیسک قائم کرنے کے علاوہ ان کے تحفظ اور سکیورٹی کے لیے 100سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں ۔