بھار ت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فا ئر نگ قا بل مذ مت ہے‘انجینئر علی احسن

فو ج کی قر با نیوں پر پوری قو م کو فخر ہے‘ وطن کیلئے جانیں قر بان کرنے والے ہمارے ہیروہیں

جمعرات 19 مارچ 2020 13:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2020ء) محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی تر جمان انجینئر سید علی احسن شاہ نے کہا ہے کہ بھار ت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فا ئر نگ قا بل مذ مت ہے،بھار تی دہشتگرد شہریو ں پر گو لہ باری کرکے بین القوامی قوانین کی کھلی خلا ف ورزی کررہے ہیں، پاک فو ج کی قر با نیوں پر پوری قو م کو فخر ہے‘ وطن کیلئے جانیں قر بان کرنے والے ہمارے ہیروہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںانہوں کہا ہے کہ بھار ت کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جا نتے ہیں حکومت وقت ر یا ست کی نگرانی میں جہاد کااعلان کرے ہم انڈیا کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے، انہو ں نے کہاکہ بھارتی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ہمیشہ بھرپور جواب ملے گا۔ پاک فوج لائن آف کنٹرول کے ساتھ وہاں آباد شہریوں کی مکمل حفاظت کرے گی اور بھارتی فوج کو اپنے اقدام پر بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ بھار تی دہشتگر دی کا نشا نہ بننے والے پاک فوج کے شہدا کوہم خراج عقید ت پیش کر تے ہیں اور شہدا کے لواحقین کے ساتھ مکمل ہمدردی کااظہارکرتے ہیں۔