کرونا وائرس سے بچائو کے لئے حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں،حاجی بشارت علی رحمانی

عوام ،تاجر، وکلا ،میڈیا ،سول سوسائٹی کے افراد کو اس مشکل وقت میںکردار ادا کرنا ہو گا،رہنماء پی ٹی آئی کی گفتگو

جمعرات 19 مارچ 2020 13:44

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وسابق چیئرمین کاہنہ حاجی بشارت علی رحمانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچائو کے سلسلہ میں شہریوں کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہو گا احتیاطی تدابیر پر عمل پیر اہو کر ہم اس مرض سے بچائو حاصل کر سکتے ہیں عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث لوگ پریشان ہیں پاکستان میں کرونا وائرس سے بچائو کے سلسلہ میں حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں،حاجی بشارت علی رحمانی نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون جاری رکھیں،انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچائو کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے آگاہی کے حوالے سے حکومتی اقدامات اطمینان بخش ہیںاس سلسلہ میں تاجر، وکلا ،میڈیا ،سول سوسائٹی کے افراد کو بھی اس مشکل وقت میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ملک سے کرونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے ہمیں ہروقت توبہ استغفار کر نی چاہیے۔