سرگودھا‘ علاقہ نوشہرہ جوڑا کلاں کے نواح میں تلخ کلامی کی رنجش پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے حساس ادارہ کے ملازم کو قتل کر دیا

جمعرات 19 مارچ 2020 13:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2020ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ نوشہرہ جوڑا کلاں کے نواح میں تلخ کلامی کی رنجش پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے حساس ادارہ کے ملازم کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں نوشہرہ جوڑاکلاں کے علاقہ شیرگڑھ پتن پپلی سیداں کیقریب دو سگے بھائیوں رضوان اورمنصب نیساتھی کے ہمراہ فائرنگ کر کیحساس اداریکاملازم محمدنعمان کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔

مقتول اٹامک کا ملازم بتلایا جا رہا جس کی ملزمان سے ایک یوم قبل کسی بات پر تلخ کلامی ھوئی تھی۔پولیس تھانہ جوڑا کلاں نے موقع پر پہنچ کر حالات و واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی اور ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :