وائس چانسلر شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور کا ملازمین میں 5000 صابن تقسیم کرنے کا اعلان

جمعرات 19 مارچ 2020 22:30

سکھر۔ 19مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2020ء) شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ یونیورسٹی کے ملازمین میں ہاتھ دھونے کیلئے اپنی ذاتی تنخواہ سے 5000 صابن تقسیم کریں گی تاکہ کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق یہ صابن ملازمین میں ایک ہفتے میں تقسیم کیئے جائیں گے۔ ملازمین نے وائیس چانسلر کے اس انسان دوستی کے احسن عمل کی تعریف کی ہے۔

متعلقہ عنوان :